بہاولنگر:شوہر کا دوسری شادی
کی اجازت لینے کے لیے بیوی پر انسانیت سوز تشدد، رسیوں سے باندھ کر الٹا لٹکا دیا،ویڈیو
وائرل ہونے پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے
نواحی علاقے موضوع قمر دین ہانس میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر شوہر نے بیوی
پر انتہائی ظالمانہ طریقہ اپناتے ہوئےشدید تشدد کیا۔ظالم خاوند نے دوسری شادی کرنے
کے لیے بیوی کو رسی سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر سسرال کو
بھجوا دی۔
فوٹیج میں سفاک خاوند کو اپنی
بیوی کو اس کے ہاتھ پاؤں رسی سے باندھ کر ڈنڈے سے تشدد کرتے دیکھا جا سکتا
ہے۔خاتون درد کے مارے چیخیں مارتی رہی تاہم ظالم خاوند کو ترس نہ آیا۔ویڈیو سوشل
میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس بھی حرکت میں آ گئی۔ڈی پی او بہاولنگر محمد ظفر
بزدار کے حکم پر ایس پی انویسٹی گیشن فاروق کمیانہ کی نگرانی میں پولیس ٹیم موقع
پر پہنچ گئی تھی۔
پولیس نے موقع سے رسی، ڈنڈا اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا ہے۔جب کہ پولیس کی اطلاع ملنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔پنجاب پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بہاولنگر میں شوہر کی جانب سے بیوی پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر آئی جی پنجاب کے ایکشن پر پولیس نے رات بھر مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ملزم محمد حسین کو گرفتار کرلیا
۔
قبل ازیں پنجاب پولیس نے
بتایا کہ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر منظرعام پر آنے کے بعدرات گئے آئی جی پنجاب راؤ
سردار علی خان کے ایکشن پر متاثرہ خاتون کو بازیاب کرا لیا گیا۔ ملزم محمد حسین کی
گرفتاری کے لیے رات سے چھاپے مارے جا رہے ہیں ، ڈی پی او بہاولنگر کو ملزم کوجلد
گرفتار کرنے کا کہا گیا ہے۔تاہم اب پولیس ملزم کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئی ہے
0 Comments