سعودی عرب نے مملکت میں آنے والے مسافروں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط ختم کردی۔
سعودی عرب نے کورونا کیسز میں کمی کے بعد مملکت پر عائد کئی پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی گزٹ کے مطابق دو مقدس مقامات (مسجد الحرام اور مسجد نبوی) سمیت تمام مساجد سے سماجی دوری کی پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں تاہم ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
سعودی گزٹ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ شہریوں کے گھروں سے نکلتے وقت ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ رکھنے پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔
سعودی گزٹ کے مطابق پابندیوں کے خاتمے کا اطلاق آج سے ہوگا۔
#BREAKING: #SaudiArabia scraps all remaining #COVID19 restrictions starting from Today pic.twitter.com/yE00Wr4VOT
0 Comments